پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی مسلم امہ کا ہیرو، نظام ولایت کا وفادار تھا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے مدافع حرم سردار قاسم سلیمانی و رفقاء کے چہلم کی مناسبت سےحوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہورمیں تقریب منعقد ہوئی۔ شہداء کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی ؒ کا بڑا کارنامہ اس نظام کے استحکام اور بقاء کیلئے مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی مخالفت کے باوجود آج یہ اپنی کامیابی کے 41 سال مکمل کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی اسلام کا قابل فخر سپہ سالار اور نظام ولایت کا وفادار تھا جو رسالت و امامت کے بعد ہدایت و راہنمائی کا تسلسل ہے، رہبر کی اطاعت جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی عظمت کا نمایاں پہلو تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی اطاعت سردار قاسم سلیمانی کے کردار کی عظمت کا نمایاں پہلو تھا۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کا خط وصول کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ معمولی سپاہی ہیں، میرے رہبر سے رابطہ کیا جائے، انبیاءؑ، اہلبیت ؑ اور صحابہ ؓ کے مزارات کا دفاع اور شام کو داعش اور امریکی تسلط سے نجات دلانا بھی اس عظیم کمانڈر کا اہم کارنامہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے شام کئی حوالوں سے عالم اسلام کا اہم مرکز ہے، اسرائیلی مفادات کی خاطر امریکہ نے ہر لحاظ سے شام کو زیر کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا، ایک طرف داعش کو میدان میں اتارا تو دوسری طرف سعودی عرب کے ذریعے بشار الاسد کو خریدنے کی کوشش کی مگر بشار حکومت نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے ایران کی آزاد و خود مختار اسلامی حکومت کی دوستی کو ترجیح دی اور خطے کے اسلامی ممالک کو امریکہ و اسرائیل کے اسلام دشمنی پر مشتمل توسیع پسنددانہ عزائم سے بچا لیا۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی نظام اسلامی کا تربیت یافتہ مخلص سپاہی تھا جس کی کامیابیوں میں ایمان و اخلاص نمایاں پہلو تھے، قاسم سلیمانی کی کامیابیوں کی فہرست بہت طویل ہے، داعش کے دہشتگرد اور سرغنے قاسم سلیمانی کا نام سن کر گھبرا جاتے تھے، اس عظیم جرنیل کا آخری سفر دو اسلامی ممالک کی کشیدگی کم کرنے کیلئے ایک امن مشن تھا جو دشمن کو پسند نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے عین الاسد اڈے پر تباہ کن ایرانی حملے نے امریکہ کے رعب و ہیبت کے بت کو پاش پاش کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button