مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید سائنسدان محسن فخری زادہ پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شیعہ نیوز : ایران کے ممتاز اور معروف سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ آج صبح وزارت دفاع میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر دفاع سمیت اعلی کمانڈروں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری، وزیر دفاع جنرل حاتمی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی ، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ، نائب وزیر دفاع جنرل قاسم تقی زادہ اور بعض دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل شہید محسن فخری زادہ کے پیکر پاک کو مشہد مقدس میں حرم رضوی ، قم میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور تہران میں حرم مطہر حضرت امام خمینی(رح) کا طواف کرایا گیا ۔

دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے نامور جوہری سائنسدان اور وزارت دفاع کے شعبہ تحقیقات و جدید کاری کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادے کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید محسن فخری زادے کی آخری رسومات میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت۔ ان کے جسد خاکی تہران میں واقع حضرت صالح ابن امام موسی کاظم علیہ اسلام کے روضے میں مزار شہدائے گمنام میں جوہری سائنسداں شہید مجید شہریاری کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

جوہری سائنسداں شہید مجید شہریاری کو بھی کچھ عرصہ قبل ایسے ہی ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

اس سے پہلے وزارت دفاع کے احاطے میں شہید سائنسدان کی نماز جنازہ ادا کی جس میں اعلی سول اور فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اور طبی اصولوں کے پیش نظر شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ اور تدفین کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ستائس نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے شہید کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button