اہم پاکستانی خبریں

ضمانتوں پر لندن مفرور 3 رشتے دار پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے: شیخ رشید

شیعہ نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ضمانتوں پر مفرور 3 رشتے دار 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، خرم دستگیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں ہی کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے، جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گیا ۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہو گئی ہے، بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے، 70 غیر آئینی وزراء کے خلاف ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button