مشرق وسطی

شام: حلب کا علاقہ خان العسل دہشت گردوں کے وجود سے پاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج کا دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے ۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے تازہ کارروائی میں صوبہ حلب کے اسٹراٹیجک علاقے خان العسل کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

شامی فوج نے صوبہ حلب میں الراشدین 4 علاقے کا بھی کنٹرول سنبھال لیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی فتح کا سلسلہ جاری ہے۔

شام کی فوج نے تقریبا 4 روز قبل حلب کے جنوبی اور مشرقی ادلب کے مضافاتی علاقوں کے 16 گاؤں کو آزاد کرا لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button