مشرق وسطی

شام کے ایک اہلسنت گھرانے کے نام شہید قاسم سلیمانی کا خط

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے دیر الزور علاقے میں البو کمال کی آزادی کے لئے جاری آپریشن کے دوران وہاں پر خالی پڑے ہوئے کسی مکان کو ایک کنٹرول روم کے طور پر استعمال کیا گیا۔

جب آپریشن ختم ہو گیا تو شہید قاسم سلیمانی نے اُس مکان کے مکینوں کے نام ایک خط لکھ کر اُن سے معافی مانگی اور حالت مجبوری میں ان کے مکان میں ہونے والے قیام کی اُن سے اجازت طلب کی۔اُس خط کے کچھ اقتباسات پیش خدمت ہیں:

مکان کے پیارے مکینو!

سلام علیکم

میں آپ کا ایک حقیر بھائی قاسم سلیمانی ہوں۔ آپ لوگ یقیناً مجھے پہچانتے ہیں۔ میں شیعہ ہوں اور آپ لوگ اہل سنت۔

البتہ میں بھی ایک معنٰی میں سنی ہوں کیوں کہ سنت رسول خدا ﷺ پر ایمان رکھتا ہوں اور ہم سب کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم آنحضرت کی سنت اور طور طریقے کے مطابق عمل کریں۔ اور آپ بھی ایک معنیٰ میں شیعہ ہیں کیوں کہ آپ لوگ اہلبیت علیہم السلام سے محبت کرتے ہیں…

میں آپ لوگوں سے معافی چاہتا ہوں کہ بغیر آپ کی اجازت کے ہم نے آپ کے مکان کو استعمال کیا۔ اگر آپ کے گھر کو ہماری وجہ سے کوئی نقصان پہونچا ہو تو ہم اس کا ہرجانہ دینے کے لئے تیار ہیں۔

میں نے آپ کے گھر میں نماز پڑھی ہے اور دو رکعت نماز آپ کے لئے پڑھی اور خدا سے آپ کے لئے عاقبت بخیری کی دعا کی ہے۔

یہ ایران میں میرے گھر کا نمبر ہے۔اگر آپ کو لگتا ہے ہماری گردنوں پر آپ کا کچھ حق باقی رہتا ہے تو ہم سے ضرور رابطہ کیجئے۔ جو آپ کہیں گے میں خدمت گزاری کے لئے تیار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button