مشرق وسطی

شام کے صوبہ حلب میں امریکہ اور ترکی مخالف مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صوبہ حلب کے عوام نے مختلف مقامات پر مظاہرے کر کے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ان مظاہرین نے صوبہ حلب کے کئی شہروں میں مظاہروں کے دوران واشنگٹن کے خلاف نعرے لگائے اور شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اس ملک کے قومی اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر شام میں ترکی اور امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین امریکہ اور ترکی کے فوجیوں سے اپنے ملک سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک بعض حصوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ اور دہشت گردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار بھی فراہم کر چکے ہیں۔

ترکی اور واشنگٹن نے سات اگست کو اتفاق کیا تھا کہ شمالی اور مشرقی شام میں ایک محفوظ علاقہ قائم کریں۔

فریقین نے ایک مشترکہ آپریشنل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

حکومت شام نے ترکی اور امریکہ کے اقدامات کی ہمیشہ ہی مخالفت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button