دنیا

شام سے نکلنے والے امریکی فوجیوں کو عراق میں تعینات کیا جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزیردفاع مارک اسپر کا کہنا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں سے انخلاء کے بعد ایک ہزار اہلکاروں کو عراق میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکی فوجی عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی مغربی عراق میں تعینات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔ امریکی حکام پر الزام ہے کہ وہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کےخلاف جنگ کے بہانے طویل مدت تک رہنا چاہتا ہے۔

عراقیوں شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی معاونت کرتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button