شام و عراق میں داعش کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ سہام الموسوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ، عراق و شام میں بڑے پیمانے پر داعش دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔
روسی نیوز ایجنسی اسپوٹینک کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کی رکن سہام الموسوی نے بغداد الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، مختلف سطح پر داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کررہا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کی اس رکن نے مزید کہا کہ امریکہ، داعش دہشت گردوں کو مسلح کر کے، انھیں ٹریننگ دے کر، انھیں طیاروں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل اور ان کی کارروائیوں کی حمایت کر کے ان کی مدد و پشت پناہی کر رہا ہے۔
سہام الموسوی نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کا نیا اجلاس شروع ہوتے ہی قانون منظور کر کے پورے ملک سے غیر ملکی فوجیوں خاص طور سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے لئے اقدام کریں گے۔
عراق میں داعش دہشت گردوں کی ناکامی کے باوجود ابھی اس گروہ کے کچھ دہشت گرد عراق کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور وقوتا فوقتا دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔