مشرق وسطی

دا‏عش کے ٹھکانوں اور کاروانوں پر شامی فضائیہ کی بمباری، درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی

شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں دا‏عش کے ٹھکانوں اور کاروانوں پر بمباری کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق تدمر کے جنوب مشرقی نواحی علاقوں میں شامی فضائیہ کی بمباری میں صیہونی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اہم اڈہ تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے شمال مشرقی حمص کے علاقے تل عمری میں بھی داعش کے ٹھکانوں اور رسد رسانی کے راستوں پر بمباری کی۔ اس کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ سے لدی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

دوسری جانب شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مشرقی حمص میں ایک علیحدہ کارروائی کے دوران داعشی دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر حملہ کر کے درجنوں عناصر کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔ شامی فوج نے اس علاقے کے متعدد دیہاتوں کو آزاد اور ان پر کنٹرول مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ امن و امان بھی بحال کر دیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے درعا اور قنیطرہ کے علاقوں میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کئے اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کو تباہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button