مشرق وسطی

شامی فوج کی داعشی دہشت گردوں کے خلاف شاندار پیش قدمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج نے ادلب کے مغرب اور لاذقیہ کے مضافات میں واقع اسٹریٹیجک شہر کبانی کی جانب شاندار پیش قدمی کی ہے۔

شام میں عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے کبانی شہر کے قریب واقع پہاڑیوں پر اپنا کنٹرول کرکے لاذقیہ کے مضافات میں موجود تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کبانی شہر اور اس کے اطراف کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہوجانے کی صورت میں، داما، السرمانیہ، الناجیہ اور جسر الشغور شہروں پر بھی شامی فوج کا کنٹرول ہوجائے گا۔

شامی فوج نے بدھ کو بھی صوبہ ادلب کے جنوبی علاقے کے شہروں کفرعین، تل عاس او الہبیط کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

شام کے صوبے حماہ اور ادلب داعشی دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے رہ گئے ہیں جبکہ شامی فوج نے ملک کے بیشتر علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button