شامی فوج کی فوجی کارروائیاں جاری، صوبے حلب کے مزید علاقے آزاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کی فوج نے خان طومان کی آزادی اور اس پر اپنے کنٹرول کو مضبوط کرتے ہوئے مزید ایک دیہات کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے اور جنوب مغربی صوبے حلب کی جانب اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے صوبہ کے جنوب مغربی علاقے میں واقع الحمیرہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
دوسری طرف شام کی فوج نے حلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے اڈوں کو تباہ اور اسٹریٹیجک زیتان کالونی کو آزاد کرا لیا ہے۔
شام کی فوج نے حلب کے مضافات میں واقع زیتان کالونی کو آزاد کرانے کی کارروائی میں دہشت گردوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔ شامی فوج نے ادلب کے جنوب مشرق میں واقع کفر بطیخ، کفردادیخ اور انقراتی کالونیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا کے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
صوبہ ادلب میں سراقب کے جنوب میں واقع جوباس اور سان علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے اور اس وقت یہ علاقے شامی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔
اتوار کے روز بھی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد شامی فوج خان طومان علاقے کے خلصہ دیہات کو آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔
شامی فوج نے اسی طرح جنوب مغربی حلب میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کیا اور دہشت گردوں کے قبضے والے علاقوں پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان علاقوں پر نصرہ فرنٹ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے۔
شام کی فوج نے مشرقی حلب کے تادف-الباب علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ شامی فوج نے اس کاروائی میں توپخانوں اور میزائلوں کا استعمال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے تین کاربموں سے مغربی حلب کے الزہراء قصبے پر حملہ کیا تھا۔ نیو حلب اور الزہراء علاقوں پر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ نے راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملے کئے لیکن شامی فوج نے دہشت گردوں کے حملوں کا دندان شکن جواب دیا۔