مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے، بھوک ہڑتالی اسیر کے مطالبات منظور

شیعہ نیوز: اسرائیلی جیل میں انتظامی قیدکے خلاف مسلسل 103 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی ماہر الاخرس نے صیہونی حکام کی طرف سے 26 نومبر کو رہا کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال معطل کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلب برائےاسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اسیر ماہر الاخرس نے 103 دن تک بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔ وہ 26 نومبر کو اپنی رہائی تک اسپتال میں زیرعلاج رہیںگے اور ان کی انتظامی قید میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

فلسطینی تحریک اسیران نے ماہر الاخرس کو بھوک ہڑتال کا مقصد پورا ہونے پرمبارک باد پیش کی ہے۔ تحریک کی طرف سے اسیر الاخرس کے ساتھ قومی اور عوامی سطح‌پر یکجہتی پر فلسطینی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ 49 سالہ اسیر الاخرس کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ اس نے 27 جولائی 2020ء کو اسرائیلی جیل میں انتظامی قید میں چار ماہ کی توسیع کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

صیہونی جیلروں کی مسلسل ہٹ دھرمی کے باوجود الاخرس نے پوری ثابت قدمی کے ساتھ اپنی رہائی کی یقین دہانی تک بھوک ہڑتال جاری رکھ کر ایک بار پھرصیہونیوں کو اپنے سامنے جھکنے پرمجبور کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button