اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسنگ پرسنز بڑا مسئلہ ہے، جلد قانون سازی ہوگی، شیخ رشید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسنگ پرسنز بڑا مسئلہ ہے اور جلد اس پر قانون سازی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسیحی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مسیحی برادری کے روزے شروع ہو رہے اور ان سے درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور میرے لیے دعا بھی کریں، میں مسیحی سکول سے پڑھا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسیحیوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن بھارت میں ایسا بالکل نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاپتہ افراد کیس، عدالت نے حراستی مراکز میں موجود قیدیوں کی فہرست مانگ لی

انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں 7 نکات پر پھنسے ہوئے ہیں،3 مزید نکات جلد مکمل ہوجائینگے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں مسنگ پرسنز بڑا مسئلہ ہے اور جلد اس پر قانون سازی کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ہدایت کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے محب وطن شیعہ عزاداروں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہےجبکہ شیعہ لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ عدالتوں سمیت حکومتی اور ریاستی دروازوں پر دستک دے چکے ہیں لیکن تاحال لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button