
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ڈی آئی خان، شیعہ عمائدین کی کمشنر سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کمشنر ہاؤس میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کیساتھ شیعہ عمائدین کی نشست ہوئی، اس موقع پر ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں محرم الحرام میں مجالس و جلوس عزاداری کی سیکیورٹی اور راستوں کی صفائی سمیت دیگر انتظامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں محرم میں طالبان کو اسلحہ چلانے کی تربیت کا میدان فراہم کیا جائے گا
عمائدین کے وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء سید اسد علی زیدی، ضلعی صدر ایس یو سی مولانا کاظم مطہری، سید انصار علی زیدی، سید عابد حسین شاہ ایڈووکیٹ، سید تحسین علمدار، سید حشمت زیدی، مولانا غضنفر عباس، تنویر عباس مہدی ایڈووکیٹ، شفقت بلوچ ایڈووکیٹ، سید قتیل اظہر شاہ، بشیر جڑیہ و دیگر شامل تھے۔