پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب میں شیعہ کلنگ کے واقعات سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، محمد عباس جعفری

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عباس نے پنجاب کے علاقے بہاولنگر اور جڑانوالہ میں شیعہ شناخت پر تین افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیوں ایک ہی مسلک کے افراد کو مساجد اور امامبارگاہوں میں مسلکی شناخت پر قتل کر دیا جاتا ہے تو کبھی لاپتہ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ملت تشیع پاکستان میں تشویش پائی جاتی ہے، جب تک تکفیری اور انتہاء پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، مُلک میں امن ناممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری عناصر گذشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں انتہاء پسندانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے بے بس نظر آتے ہیں۔ ملت تشیع پاکستان یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ صرف انہیں ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔؟ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ حالیہ واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تکفیری عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button