
لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلیئے جاری دھرنا دوسرے روز میں داخل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے کراچی میں مزار قائد پر جاری احتجاجی دھرنادوسرے روز میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کال پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماءکونسل اور آئی ایس او سمیت مختلف شیعہ تنظیمات نےاس احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت اور شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ایجنسیاں سن لیں، جوانوں کو لاپتہ کرنےسے ہم ڈرنے والے نہیں
کراچی میں مرکزی احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا جس کی قیادت علامہ سید احمد اقبال رضوی کررہے ہیں جبکہ اس موقع پر خانوادہ اسیران ملت جعفریہ ، مومنین او رعلمائے کرام کی کثیر تعداد بھی شریک ہے ۔
لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک احتجاجی دھرنا جای رکھیں گے جبکہ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دھرنے میں شریک ہو کر اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔