پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ کو نئے سال کا تحفہ، ایک اور شیعہ عزادار لاپتہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت جعفریہ پاکستان کو سال کا پہلا تحفہ ،سال 2020 کے پہلے دن ہی ایک اور شیعہ عزادار کو لاپتہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2020کو صبح ساڑھے نو بجے تھانہ بارہ کہوکی حدودمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10کے قریب مسلح نقاب پوش اہلکاروں نے ایک گھر پر دھاوا بولتے ہوئےمولاناخضراحمد کو اغواکرلیا اور ہمراہ لے گئے۔

اغواءکار ایک مخصوص مقام پر مغوی مولانا خضر احمد کا موبائل فون منگوانے کیلئے دن بھر بیٹے کو کال کرتے رہے۔

مولاناخضر احمد کے فرزند محمد الیاس کے مطابق ہمارا تعلق اورکزئی کے پی کے سے ہے۔میں پنجاب کالج اسلام آباد میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہوں اور اپنی والدہ اور چھوٹے بہن بھائیوں کے ہمراہ بارہ کہو میں رہائش پذیر ہوں ،میرے والد جو کہ عالم دین اور سرکاری اسکول میں عربی اسلامیات کے استاد بھی ہیںسردیوں کی چھٹیاں گذارنے ہمارے پاس آئے تھے ۔

یکم جنوری 2020کی الصبح 10مسلح نقاب پوش اہلکار ہمارے گھرمیں داخل ہوئے جن میں دو پنجاب پولیس کی وردی اور باقی سول لباس میں ملبوس تھے جو دو ویگو گاڑیوں میں سوار تھے جس میں سے ایک کا نمبر MHR-616تھا ۔

مغوی مولانا خضراحمد کے فرزند نے وزیر اعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس کے نام خط میں لکھا ہے کہ اغواءکار اہلکاروں نےمیرے اہل خانہ کو شدیدزدوکوب کیااور مجھے زخمی کرکے میرےوالد کو اپنے ساتھ لے گئے اور اغواکاروں کی دیدہ دلیری کہ وہ صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک مجھے فون کرکے والد صاحب کافون بارہ کہوبازار ٹال چوک پر پہنچانے کا مطالبہ بھی کرتے تھے ۔

محمد الیاس کے بقول اغواءکاروں کی مسلسل فون کالز پران کو پکڑنے اور کاروائی کیلئے میں اور میرے اہل خانہ تھانہ بارہ کہو پولیس کی منتیں کرتے رہے لیکن انہوںنے ہماری ایک نہ سنی اور کسی مجبور ی کے تحت کارروائی کرنے سے بے بسی ظاہر کی ۔ محمد الیاس نے اعلیٰ حکومتی اور عسکری شخصیات سے مطالبہ کیا کہ میرے والد کی باحفاظت واپسی کو جلد یقینی بنایا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button