
شیعہ مسنگ پرسنز کو فوری بازیاب کروایا جائے، شیعہ علماء کونسل
شیعہ نیوز:مولانا محمد علی جروار نے کہا کہ حکومت شیعہ مسنگ پرسنز کو فوراً بازیاب کروائے اگر ان پر کسی قسم کے مقدمات ہیں تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارگاہ فاطمہ زہرہ انچولی سوسائٹی میں شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے تحت ولادت امام حسن ؑ کے سلسلے میں اور اپنے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، امام حسنؑ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا مسلم امہ امام حسنؑ کی جرأت اور کردار کی پیروی کر کے سازشی قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے، اس موقع پر مولانا جعفر سبحانی ،مولانا غلام سرور شریفی ،محمد علی ،رضوان زیدی،اعجاز حسین ،مولانا مہدی عباس ترابی اور دیگر نے اپنے خطاب میں سیرت امام حسن ؑ اور ملکی حالات پر روشنی ڈالی ، شجاع رضوی،کمیل حیدر ،ظفر عابدی،احمد جعفری نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں علامہ نثار قلندری آغا سبط حیدر ،ڈاکٹر سید علی محمد رضوی،اطہر عباس ایڈووکیٹ اور دیگر افراد موجود تھے۔