اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ جبری گمشدگان کی بازیابی کا مطالبہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں ریاستی جبر کےشکار شیعہ جبری گمشدگان کی عدم بازیابی کے خلاف سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج، جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی فوری باحفاظت بازیابی کیلئےٹوئٹر پر ٹرینڈنگ ، تین ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں شامل رہے،#اس _بار_پھر_رمضان_بابا_کے_بغیر پاکستا ن میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

لاپتہ شیعہ عزاداروں کےمعصوم بچوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #اس _بار_پھر_رمضان_بابا_کے_بغیر کے عنوان سے ٹرینڈ سیٹ کیا جوکہ ٹاپ ٹرینڈ قرار پایا۔

صارفین کی جانب سے مزید دو اور ٹرینڈ #RecoverMissingShias، #ShiaMissingpersonsProtest کے عنوان سے سیٹ کیئےگئے تھے جوکہ ٹاپ 5 ٹرینڈز کی فہرست میں شامل رہے ۔

صارفین نے ان ٹرینڈز کے ذریعے دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کو شیعہ مسنگ پرسنز کی مظلومیت اور خانوادہ اسیران ملت جفریہ کی حالت زار سے آگاہ کیا جبکہ مزارقائد پرگذشتہ دو ہفتے سے جاری احتجاجی دھرنے کے مقاصد اور اہداف سے بھی روشناس کروایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ مسنگ پرسنز، مزار قائد پر 300 سے زائد گھنٹے سے دھرنا جاری

واضح رہے کہ ریاستی اداروں کی جانب پاکستان کے الیکٹرونک میڈیا پر مزار قائد پر 2 ہفتے سے جاری پرامن احتجاجی دھرنے کی کوریج پر پابندی عائد ہے لیکن پاکستان کے غیرت مند سوشل میڈیا صارفین نے مظلوموں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس مظلومیت کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button