پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ علماءواکابرین کا 16اور 18 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز: شیعہ علماءواکابرین نے سندھ حکومت کی جانب سےعزاداران امام حسینؑ پر درج بےبنیاد ایف آئی آرز کے خاتمے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر 16 اور 18 اکتوبر کو اعلان کردہ احتجاجی اجتماعات مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی پر مشتمل ایک وفد نے شیعہ علماءکونسل کے صوبائی دفتر میں ایس یو سی صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی اور دیگر شیعہ علماءواکابرین سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق شیعہ علماءواکابرین نے سندھ حکومت کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران ایام محرم و صفر میں عزاداران امام حسینؑ پر سندھ بھرمیں کاٹی گئیں جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ عزاداران امام حسین ؑ پر فقط پیدل چل کر جلوسوں میں شرکت کرنے پر مقدمات کا اندراج بنیادی شہری ومذہبی آزادی کے برخلاف ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سندھ حکومت کی جانب سے شیعہ علماءواکابرین کے تحفظات دور کرنے اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی جس پر علامہ ناظرعباس تقوی نے 16 اکتوبر پر سندھ بھر اور 18 اکتوبرکو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے رہنما علی حسین نقوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری اور علامہ رضی حیدرزیدی بھی موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button