سانحہ کربلا معلی شکارپور کو 8 برس بیت گئے، لواحقین پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سےانصاف کے منتظر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ مسجد وامام بارگاہ کربلائے معلیٰ شکارپور کو8برس مکمل ہوگئے، وارثان شہداءتاحال حکومت سے انصاف کے منتظر ۔
تفصیلات کے مطابق 30جنوری 2015نماز جمعہ کے دوران کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے جامع مسجد وامام بارگاہ کربلائے معلیٰ شکارپور میں خودکش حملہ کرکے 65 نمازیوں کو شہید جبکہ درجنوں نمازیوں کو زخمی کردیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں عوام کے تحفظ کے ذمہ دار سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں
سانحے کے بعد وارثان شہداءکمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین نے قاتلوں کی گرفتاری اور شہداءکے لواحقین کے لئے انصاف کے حصول کی خاطر شکارپور تا کراچی 500کلومیٹر طویل لانگ مارچ کیاتھا اور اس وقت کی صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد لانگ مار چ اختتام پزیر ہواتھا لیکن حکمرانوں کا وہ وعدہ ہی کیا جو وفاہوجائے، آج تک پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور سائیں سرکار کا وارثان شہداءکے ساتھ قاتلوں کی گرفتاری، شہداءٹاور کی تعمیر، وارثان شہداءکی ملازمتوں ، مسجد وامام بارگاہ کی تعمیر نو ودیگر وعدوں میں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نا ہوسکا اور آج بھی شہداءکے وراثان انصاف کے حصول کی خاطر دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔