پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متنازعہ نصاب کے پیچھے تکفیری فکر ہے، قومی یکجہتی سے اس کا کوئی تعلق نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر شیعہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار نقوی نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی بنیاد کو ہلانے کی کوشش کی گئی ہے، جو آئین پاکستان سے انحراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصاب دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے تکفیری فکر کار فرما ہے۔ قومی یکجہتی سے اس نصاب کا کوئی تعلق نہیں۔ جو نصاب ملی وحدت کو تباہ کرنے کا ذریعہ بنے وہ قابل قبول نہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں ملت تشیع متحد ہے، متنازعہ نصاب کی تبدیلی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شیعہ تنظیمیں مشترکہ طور پر اس نصاب کو مسترد کرتی ہیں۔ قومی تقاضوں سے ہم آہنگ ایسے نصاب کی ضرورت ہے، جو ملک کے استحکام میں کردار ادا کرے۔ تکفیریت کو مضبوط کرنے کے لیے یہ نصاب تیار کیا گیا، ہمیں اس کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے متنازعہ یکساں قومی نصاب کے خلاف ملک بھر سے شیعہ تنظیموں ، اداروں اور تعلیمی ماہرین پر مشتمل شیعہ قومی کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا تھا جس میں اس متنازعہ نصاب میں تبدیلی تک اس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button