پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
گلگت بلتستان کے مستعفیٰ صوبائی وزیر سہیل عباس شاہ کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جی بی کے عوام کے آئینی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کے عزم کو دہرایا۔
شیعہ نیوز: گلگت بلتستان کے وزیر قانون و صحت سید سہیل عباس شاہ نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے مسنگ پرسنز کو مجاز عدالتوں میں پیش کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی
سابق وزیر نے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جی بی کے عوام کے آئینی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کے عزم کو دہرایا۔