بیٹا چیف منسٹر پنجاب بن سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں بن سکتی، مریم نواز
شیعہ نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیٹا چیف منسٹر پنجاب بن سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں بن سکتی، آج میں یہاں کھڑی ہوں تو سب سے بڑا ہاتھ اس اعتماد کا ہے جو میرے والد نے مجھے دیا۔
لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں پنک گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ جتنی بچیاں یہاں کھڑی ہو، آپ سب چیف منسٹر پنجاب ہو، بچیوں کا بڑی تعداد میں پنک گیمز میں شرکت کرنا خوش آئند ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پورے صوبے سے بڑا ٹیلنٹ سامنے لایا گیا ہے، پنک گیمز کے لیے انعام کی رقم 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں چیف منسٹر بنی تو سوچا پنجاب کی ہر بیٹی کےلیے کام کروں گی، ہم نے آپ کی حفاظت کےلیے ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیے ہیں، لاہور میں ہم نے فری وائی فائے شروع کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آپ کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔