دنیا

اسپین اسرائیل کی توہین کا منہ توڑ جواب دے گا، ہسپانوی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز: ہسپانوی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔ اسپین نے سرکاری طور پر فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل البریز نے میڈرڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے بعد تاکید کی ہے کہ اسپین اسرائیل کی توہین کا منہ توڑ جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت ضمیر و اخلاق سے عاری، نازیوں سے بھی بدتر ہے، حسن نصر اللہ

اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی عدالت انصاف کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ اس عدالت کے فیصلوں اور احکام پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ مل کر اسرائیل کی توہین کا جواب دے گا۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے آج اعلان کیا کہ میڈرڈ نے فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

سانچیز نے اس سلسلے میں کہا: اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو انصاف کی راہ پر ایک تاریخی اقدام اور امن کے حصول کا واحد راستہ تسلیم کیا ہے۔

اس کارروائی کے ساتھ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے سمیت ان 144 ممالک میں شامل ہو گیا جنہوں نے فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ نیز سلووینیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے فلسطین کو تسلیم کرنے کا جائزہ لے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button