مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کا براہ راست خطاب

شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر جمعہ 4 جون کو ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو جمعہ 4 جون کو ایران کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے ، پاکستان کے وقت کے مطابق 11:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 12 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ 4 جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی ہے ۔ البتہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بھی برسی کے پروگرام کورونا ایس او پیز کے دائرے میں انجام پا رہے ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button