شیعوں کو کافر قرار دینے والے مسجدوں اور مدرسوں میں کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی بدفعلی سے بازنا آئے
ڈی پی او لیہ کیطرف سے مزکورہ پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیعہ نیوز : شیعوں کو کافر قراردینے والے مسجدوں اور مدرسوں میں کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی بدفعلی سے بازنا آئے۔ جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں امام مسجد کمسن بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ کی نواحی بستی حاجی موضع سانجھ اسراء میں کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے پیش نماز مسجد نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ ملزم محمد اسحاق ولد بشیر احمد قوم گاذر سکنہ بستی حاجی موضع سانجھ اسراء کے خلاف زیادتی کا مقدمہ تھانہ کروڑ میں درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدہ اور پارہ چنار میں نفرت انگیز نعرے بازی پرسینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کا اہم بیان سامنے آگیا
ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا، جس کو مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔ ڈی پی او لیہ کیطرف سے مزکورہ پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔