اسرائیل ایک ظالم ادارہ ہے,اسرائیلی رکن پارلیمنٹ
شیعہ نیوز: ایک طرف انتہا پسند صیہونی آبادکار فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری جانب فلسطینیوں اور مسجد الاقصیٰ پر حملے کے بارے میں کنیسیٹ کے ایک انتہا پسند رکن اور وزیر جنگ بینی گینٹز کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے کیونکہ ان پر اسرائیلی فوج کی جانب سے انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کی حمایت کے الزامات عائد ہو رہے ہیں۔
عربی- 21 چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پارلیمنٹ کنیسیٹ کے رکن "عوفر کاسیف” نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو سزائے موت دیتی ہے کیونکہ اسرائیل شرارتوں اور شیطنت کا مرکز ہے ، حتی "بینی گینٹز” بھی جنگی مجرم ہیں۔
صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم کے رپورٹر یہودا شلیزنگر کی تیار کردہ رپورٹ میں صیہونی کنیسیٹ کے اس رکن نے بتایا کہ اسرائیل خود ایک ظالم ادارہ ہے جس نے گزشتہ ہفتے 12 فلسطینیوں کو قتل کیا اور فلسطینی بچوں کو سزائے موت دی، ہم اس ظالم ادارے کی طرف سے خوفناک خونریزی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
ادھر کنیسیٹ کے رکن ایمن عودہ نے زور دے کر کہا کہ جو بھی ان دنوں مارا جاتا ہے وہ اس لعنتی ادارے کا شکار ہے۔ ہمیں اس غاصبانہ قبضے کو ختم کرنا چاہیے جو بہت سے لوگوں کو قتل کرتا ہے اور اسرائیل کا ادارہ شیطنت کا مرکز ہے۔
عوفر کاسیف نے زور دے کر کہا کہ اگر پراسیکیوٹر کے دفتر میں میری درخواست کا جواب نہ دیا گیا تو میں ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں جاؤں گا اور ایتمار بن جفیر کی گرفتاری کی درخواست کروں گا کیونکہ اس کا ٹھکانہ کنیسیٹ نہیں بلکہ جیل ہے۔
عوفر کاسیف نے بتایا کہ بن جفیر نے شعفاط کیمپ کا محاصرہ کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر بندوق تان لی اور اسرائیلی سیاست دانوں پر پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگانے کا الزام لگایا۔