
ڈی آئی خان، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سٹڈی سرکل کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے تحت ملک بھر میں اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہید آیت اللہ باقر الصدر کی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش‘‘ کو منتخب کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شبیر میثمی کا تلہ گنگ کا دورہ، کارکنان سے خطاب
ایم ڈبلیو ایم کے یونٹ فتح میں منعقدہ سٹڈی سرکل میں صوبائی نائب صدر سید اسد علی زیدی، ضلعی صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی، ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت جاوید شیرازی سمیت یونٹ صدر فتح سید نقی شاہ، یونٹ ممبران میں یونٹ جنرل سیکرٹری محمد زکی، سیکرٹری تبیلغات مولانا محمد بلال، سیکرٹری روابط غلام شبیر، سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر قیصر عباس اور سیکرٹری فنانس ظفر عباس نے شرکت کی۔ سٹڈی سرکل کا اختتام دعا ءامام زمانہ ع سے کیا گیا۔