پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے شیعہ علماء کونسل کی امدادی مہم جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایس یو سی صوبہ سندھ کے زیر انتظام اندرون سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

اس سلسلے میں ضلع میرپور خاص کی 7 تحصیلوں، میرپور خاص، حسین بخش مری، کوٹ غلام محمد، ڈگری، جھڈو، شجاع آباد اور سندھڑی کے 700 سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کیلئے امدادی سامان تمام مسالک و مکاتب، تعلقات اور سفارش سے بالاتر ہوکر، استحقاق کے پیش نظر، مکمل عزت، احترام اور شرف کے ساتھ ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں میہڑ، شیعہ علماء کونسل کی جانب سےسیلاب متاثرہ100 خاندانوں کو خیموں کی فراہمی

الحمدللہ، حالیہ سیلاب میں لاڑکانہ ڈویژن کے 2,400 سکھر ڈویژن کے 2,400 نواب شاہ ڈویژن کے 1,500 حیدرآباد ڈویژن کے 3,200 اور اب میرپور خاص ڈویژن کے 700 سمیت کل 10,200 متاثرہ گھرانوں تک امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button