مشرق وسطی

سوڈانی عوام کا متحدہ عرب امارات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوڈان میں ہزاروں افراد نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کے جوانوں کو یمن اور لیبیا میں جنگ کے لئے کرائے پر بھرتی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین نے سوڈانی وزارت خارجہ کے سامنےمظاہرہ کرتے ہوئے سوڈانی جوانوں کو یمن اور لیبیا پہنچنے سے پہلے واپس بلانے کا مطالبہ کیا اور متحدہ عرب امارات کی جنگ افروزانہ پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اطلاعات کے مطابق امارات سوڈانی جوانوں کو گارڈز کے عنوان سے بھرتی کرکے یمن اور لیبیا میں جاری جنگ میں دھکیل دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button