پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی کا ڈیرہ اسماعیل خان کا تنظیمی دورہ
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا تنظیمی دورہ کیا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے زیر اہتمام کچی کاٹ گڑھ، کوٹلہ سیداں اور مسجد لاٹو فقیر میں امام بارگاہوں کے متولیان، علماء، زعماء اور تمام ملی تنظیموں کے اجلاس منعقد کئے گئے، جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔
ان مختلف اجلاس میں متنازعہ ترمیمی بل کی شدید مذمت کی گئی۔ اس کے علاوہ اربعین امام حسین علیہ السلام کو بھرپور طریقے سے منانے کا عزم کیا گیا اور یکم ربیع الاول کو اسلام آباد اجتماع میں تمام دیہاتوں اور قصبوں سے قافلوں کا اکٹھے ھو کر جانے کا پروگرام تشکیل دیا گیا۔