
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
عظمت غدیر و عاشورہ کانفرنسز کا شیڈول جاری کر دیا گیا
شیعہ نیوز:مجلس علماء امامیہ عظمت غدیر و عاشورہ کانفرنسز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی عید غدیر و استقبال محرم الحرام کے سلسلے میں ملک گیر اجتماعات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب سمیت صوبوں کے مختلف ڈویژنز میں ہونے والی کانفرنسز میں متعلقہ اضلاع کے مبلغین امامیہ شرکت کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وسطی پنجاب کے علما و مبلغین کی کانفرنس 5 جولائی کو سرگودہا میں، شمالی پنجاب کے علما و مبلغین کی کانفرنس 12 جولائی کو گجرات میں اور جنوبی پنجاب کے علما و مبلغین کی کانفرنس 16 جولائی کو کوٹ ادو میں منعقد ہوگی۔