پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

صہیونیت اور وہابیت ايک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سیدہ طاہرہ موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحريک شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل سيدہ طاہرہ موسوی کا کہنا ہے کہ صہیونیت اور وہابیت ايک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ان دونوں کو پروان چڑھانے والی قوت امريکا ہے، آل سعود مثل یہود نے روز عاشور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ ابن علیؑ اور انکے آل و اصحاب کے جسد اطہر کو گھوڑوں سے پامال کروانے جیسی یزیدی روش کے تحت مدینہ منورہ میں موجود قبرستان جنت البقیع میں دختر رسول اللہ خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، اہلبیتؑ اطہار و اصحاب رسولؐ کی قبور مطہر مسمار کرکے آیات الہٰی کی بے حرمتی کی ہے۔

اپنے بیان میں طاہرہ موسوی نے مزید کہا کہ آل سعود کی جانب سے دختر رسولؐ خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہراؑ و آل محمدؐ کے مزارات کو مسمار کرنا اہلبیت اطہار سے بغض کی واضح نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب و مسلک اس طرح کے بیہودہ افعال کی اجازت نہیں دیتا، بالخصوص جس تکبیر کے ساتھ آل سعود نے یہ کام انجام دیتے ہیں، اسلام ناب محمدی میں اس چیز کا کوئی تصور نہیں۔ طاہرہ موسوی نے کہا کہ پیروکاران رسول اللہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مسمار قبور کی نئی سرے سے تعمیر کی جائے اور امت محمدی کے رنج و غم کو ختم کيا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button