پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تکفیریوں کی ناکامی کے بعد نیا ناصبی گروہ پیدا کیا جا رہا ہے، علامہ سبزواری

شیعہ نیوز : شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے بعد ایک نئے فسادی خارجی ناصبی گروہ کو پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش ہے لیکن ہم خبردار کرتے ہیں کہ عاشقان رسول و اہل بیت کسی صورت پابندیاں برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدیوں سے محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں اور سید شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جاتا ہے اور ان شاء اللہ ہر سال زیادہ جلوس نکلیں گے، ہم میدان عمل میں ہیں اور ان کا تحفظ جان دے کر بھی کریں گے۔ کسی میں جرات نہیں کہ محرم کے جلوس بند کروا سکے۔

انہوں نے کہا کہ البتہ حکومت کو ایسے مطالبات کا نوٹس لینا چاہیئے کہ چند ناصبی خارجی عناصر ملک میں فساد کروانا چاہتے ہیں، یہ مسئلہ حکومتی سکیورٹی ایجنسیوں کا ہے، ہم نے اس خارجی گروہ کا پہلے بھی ایسا مقابلہ کیا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، پھر یہ 1990ء کی دہائی جیسے فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مزید سبق سکھائیں گے، مگر ہمارا سوال ریاست پاکستان سے ہے کہ وہ کیا کر رہی ہے؟ آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی دیتا ہے اور کسی دوسرے مذہب کو اختیار نہیں کہ وہ مداخلت کرے، یہ اہلبیت اطہار کے ماننے والوں کا ملک ہے اور پاکستان کو ناصبی خارجی ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close