دنیا

طالبان نے خاتون کھلاڑی کا سر قلم کر ڈالا

شیعہ نیوز ۰پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) طالبان نے والی بال کی خاتون کھلاڑی کا سر قلم کر ڈالا۔ وہ افغانستان میں والی بال کی 30 خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں جو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ملک سے فرار نہیں ہو سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کارکن زالا زازئی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ طالبان نے قومی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی کو قتل کر دیا ہے۔ خاتون کھلاڑی کا گلہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی فرار نہیں ہو سکیں، انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔ ایک کھلاڑی ان دہشت گردوں کے ہاتھوں ماری گئی ہے۔ ہم اپنے دوسری کھلاڑیوں کو کھونا نہیں چاہتے۔ وہ کابل میں پھنسی ہوئی ہیں اور کوئی ان کی نہیں سنتا۔

انہوں نے کھلاڑی کی دو تصاویر بھی شائع کیں۔ ایک میں اسے خواتین کی ٹیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ دوسری تصویر میں اسے قتل کے بعد مردہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ خواتین ٹیم کی کھلاڑی مزجان سادات نے عالمی برادری اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے افغان کھلاڑیوں کی مدد کی اپیل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button