توفیق علاوی عراق کے نئے وزیراعظم منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کانیا وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے اسےکابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور اس ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے نئے وزیراعظم نامزد ہونے پر محمد توفیق علاوی کو مبارکباد دی ہے۔
محمد توفیق علاوی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے انہیں کابینہ تشکیل دینے کا کہاہے۔
محمد توفیق علاوی سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی کابینہ میں وزیر ارتباطات رہ چکے ہیں۔ عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں نے محمد توفیق علاوہ کے نام پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد توفیق سےعراقی عوام کے امنگوں کے مطابق عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
محمد توفیق علاوی آئندہ 30 دن میں کابینہ تشکیل دینے کے پابند ہوں گے اگر وہ کابینہ تشکیل دینے میں کامیاب نہ ہوئے تو صدربرہم صالح قانون کے مطابق 15 دن کے اندر کسی دوسرے شخص کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ سکتے ہیں۔