مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مشرقی شام میں بس پر دہشتگردانہ حملہ، 10 افراد شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشرقی شام میں واقع دیرالزور میں ایک دہشتگردانہ حملے میں 10 شامی شہری شہید ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے الخطراطہ آئل فیلڈ ( Oil field) میں کام کرنے والوں کی بس کو دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس آئل فیلڈ کے 10 افراد شہید ہو گئے۔ اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

دہشت گرد گروہوں نے شامی فوج کے مقابلے میں شکست کھانے کے بعد اب اس طرح کے حملے شروع کر دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button