ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل رانا ثناءاللہ کو وزیرداخلہ بنانے کا فیصلہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میںامریکی مداخلت اورڈالروں کے ذریعے برسراقتدار آنے والی مسلم لیگ نواز کےوزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ہزاروں شیعیان حیدرکرارؑ کی قاتل لشکر جھنگوی کے سہولت کار رانا ثناءاللہ کووفاقی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فاقی کابینہ میں 12 عہدے مسلم لیگ ن خود اپنے پاس رکھے گی جس میں سابق وزیر داخلہ پنجاب اور ہزاروں شیعیان حیدر کرار ع کے قتل عام میں ملوث ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی اور اس کے سابق سربراہ ملک اسحاق کے سہولت کار اور مددگار رانا ثناء اللہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے جانے کا واضح امکان ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کو مکتب اہل بیت اطہارؑ سے دشمنی کی سزا ملی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثناء اللہ نے از خود وزیر اعظم شہباز شریف سے اس عہدے کا مطالبہ کیا ہے ، واضح رہے کہ راناثناء اللہ ایک انتہائی متعصب وزیر داخلہ ہے، جس کے دور میں پنجاب بھرمیں عزاداروں، بانیان مجالس و جلوس پر شیڈول فور کے کیسز بنائے گئے، پرمٹ شدہ جلوسوں پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں، خواتین عزاداروں تک پر تشدد کروایا گیا، درجنوں شیعہ جوان جبری لاپتہ کیئے گئے ۔
یاد رہے کہ یہ وہی راناثناءاللہ ہے جس کے دور میں ماڈل ٹاؤن میں 14 بےگناہ اہل سنت بہنوں اور بھائیوں کو بھی سکیورٹی اہلکاروں نے شہید کردیا تھا۔