اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امپورٹڈ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز:متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے بغیر حالات ساز گار نہیں ہو سکتے۔ باجوڑ اور لکی مروت میں پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کی شہادت بڑا قومی سانحہ ہے۔ پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم دکھی اور غمزدہ ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں بے مثال اور لازوال ہیں، شدت پشندی اور دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹاولرنس پالیسی اپنائی جائے۔ وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاری محمد سلیم ہمدمی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء ومشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کرپٹ حکمرانوں کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ مہنگائی کا سورج سوا نیز پر آ چکا ہے۔ حکومت مہنگائی کنڑول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ دو نمبر جعلی پیر پاکیزہ خانقاہی نظام کو بدنام کر رہے ہیں۔ حکومت جعلی دو نمبر پیروں اور عاملوں کیخلاف بھی آپریشن کرے۔ خانقاہی نظام کی بدنامی کا سبب بننے والے قومی مجرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button