پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے دہشت گردوں کا حیدر آباد میں مجلس عزا پر حملہ

شیعہ نیوز: حیدر آباد میں کالعدم سپا ہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے دہشت گردوں کا مجلس عزا پر حملہ، عزاداروں پر تشدد ،بھاری اسلحے سے فائرنگ ، متعدد دکانیں اور نجی املاک نذر آتش، پولیس اور سکیورٹی ادارے بے بس ، کھلے عام کافر کافر شیعہ کافر اور لبیک لبیک لبیک یا رسول للہ ؐ کے نعرے ، علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، تھانہ پنیاری کی حدودبھٹی گوٹھ سےشروع ہونے والی دہشت گردی نے حیدر آباد کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مومنین کی جان ومال کو شدید خطرات لاحق ، شہر بھر کے تھانوں سے نفری طلب ۔

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنیاری کی حدود بھٹی گوٹھ پھاٹک نزد الفضل ٹائون کے قریب منعقدہ مجلس عزا پر سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپا ہ صحابہ کے تکفیری اور کالعدم تحریک لبیک کے ناصبی دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں مسلح دہشت گردوں نے عزاداروں پر بدترین پتھراؤ اورتشدد کیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کھلے عام کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگائے اور سر عام بھاری اور خودکار اسلحے سے شدید فائرنگ کی جس سے متعدد عزاداروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کے مجلس عزا پر حملے کی اطلاع پر حیدرآباد کےتقریباً تمام تھانوں سے نفری طلب کرلی گئی ہے۔ پولیس کے افسران سمیت بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ پنیاری کی حدود بھٹی گوٹھ پھاٹک پر مجلس عزا پر حملے کے بعد شہر بھرمیں تکفیری دہشت گرد سٹرکوں پر نکل آئے اور انہوںنے جگہ جگہ نجی املاک کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی جبکہ ٹائروں کو آگ لگا کر شہر بھرمیں فسادات کو ہوا دی ہے ۔ دوسری جانب سکیورٹی ادارے ان دہشت گردوں کےآگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سال کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سعودی وبھارتی ایماء پر کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم ناصبی تنظیم تحریک لبیک کے شرپسند عناصر کی جانب سے عزاداری امام حسینؑ کے اجتماعات پر مسلسل حملوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، کراچی میں منگوپیر اور عباس ٹاؤن کے علاوہ میرپور خاص،بدین، ماتلی اور اب حیدر آباد میں بھی اسی طرح کے واقعات کا رونما ہونا سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button