مشرق وسطی

صحافیوں پر حملہ صہیونی حکومت کے ماتھے پر کلنگ کا داغ ہے، صدر الجزائر

شیعہ نیوز: صدر الجزائر عبدالمجید تبون نے غزہ میں جنگ کی خبریں کوریج کرنے والے صحافیوں پر صہیونی حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت اور مظلوم فلسطینی عوام کی صورت حال کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے خلاف صہیونی حکومت کے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں جہازرانی کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی فریب میں نہ آئیں، انصاراللہ

انہوں نے فلسطینی صحافی حمزہ وائل الدحدوح اور ان کے بیٹے کی شہادت پر تسلیت پیش کی اور کہا کہ حمزہ اور ان کے گھر صہیونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

صدر الجزائر عبدالمجید تبون نے کہا کہ جان بوجھ صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو حملوں کا نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں عوام اور صحافیوں پر وحشیانہ حملے تاریخ میں صہیونی حکومت کے سیاہ کارناموں کی فہرست میں یاد کیا جائے گا۔ اسرائیل غزہ میں آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنے والوں حملے کے ذریعے آزادی کی آواز کو دبا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button