طاقت کا توازن اب فلسطین کے حق میں بدل گیا ہے ؛ میجرجنرل محمد باقری
شیعہ نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے ایک پیغام میں غاصب صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسئلے کے حل میں ایک طاقتور اسٹرٹیجک اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قابض صہیونی ریاست، استقامتی محاذ کے غیض و غضب کی آگ میں جل جائے گی۔
میجرجنرل "محمد باقری” نے مسجد الاقصی اور فلسطینی سرزمین کے دیگر علاقوں پرغاصب صہیونی حکومت کے حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسئلے کے حل میں ایک طاقتور اسٹریٹجک اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل باقری نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بچوں کی قاتل ناجائز صہیونی ریاست کے مظالم کے نتیجے میں مظلوم، نہتے اور روزہ دار شہریوں کی شہادت کی وجہ سے پوری دنیا بالخصوص امت مسلمہ کے درمیان غم کی لہردوڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے سفاکانہ اقدامات سے فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد مزید بڑھ جائے گا اور وہ حتمی فتح کیلئے اپنی استقامت پر مزید بھروسہ کریں گے۔
جنرل باقری نے کہا کہ اس وقت، مسلم ممالک اور فلسطین کے مظلوم عوام، غاصب اور بچوں کی قاتل ریاست کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں کچھ عرب ریاستوں کے بدنیتی اورغداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین پر قبضہ اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کے 73 سال گزرنے کے بعد القدس انتفاضہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ جذباتی، پرجوش اور طاقتور ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمتی فرنٹ کے مسلسل میزائل حملوں کی وجہ سے اب طاقت کا توازن فلسطین کے حق میں بدل گیا ہے۔