
مسلم لیگ ن کی خیانت کاری،اسلامی تحریک پاکستان سے حمایت حاصل کرکے وزارت کالعدم سپاہ صحابہ کے حوالے کردی
شیعہ نیوز:مسلم لیگ نواز نے تکفیریت نوازی کی تمام حدود پار کردیں ، پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں ملت جعفریہ کی ایک بڑی سیاسی مذہبی جماعت اسلامی تحریک پاکستان کی حمایت حاصل کرکےصوبائی وزارت مذہبی امور کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی و دہشت گردوں کے سرغنہ معاویہ اعظم ولد اعظم طارق ملعون (گستاخِ امام مہدیؑ)کو دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونےوالے حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائدین سے حمایت حاصل کرنے کے بعد معاہدے کا اعلان کیا ۔ اسلامی تحریک پاکستان نے تمام حلقوں میں بھرپور انداز میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور ان امیدواروں کی کامیابی کیلئے شب وروز کوشاں رہے ۔ان انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کیا کیوں کہ مسلم لیگ ن 20 میں سے فقط 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ان انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان (وزیر اعلیٰ ) کے انتخاب کے بعد نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن افسوس مسلم لیگ ن نےاپنی محسن جماعت اسلامی تحریک پاکستان کو اقتدار کے حصول کے بعد مکمل طور پر نظر انداز کردیا اور ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے ممبر پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم کو صوبائی وزیر مذہبی امور نامزد کردیا ہے جس کا حلف کل تک متوقع ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ پنجاب میں حکومت سمبھالنے کے بعد کالعدم جماعتوں خصوصاً کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی مکمل پشت پناہی کی ہے ، لشکر جھنگوی کے سرغنہ مقتول ملک اسحاق کی گرفتاری کے ایام میں بھی بحیثیت صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سرکاری خزانے سے اس کے اہل خانہ کو ماہانہ وضیفہ فراہم کرتے رہے ہیں اور اس کی رہائی میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔ اب معاویہ اعظم کو وزیر مذہبی امور بنانا وہ بھی محرم الحرام کے نزدیکی ایام میں کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے ۔