مشرق وسطی
حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ پہنچا دیا گیا
شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا دیا گیا۔
موصولہ خبروں کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی ہوائی جہاز کے ذریعے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ پر حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا، سید عبدالرحیم موسوی
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
آج جمعہ کے روز دوحہ کی سب سے بڑی، امام محمد بن عبدالوہاب نامی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گي جس کے بعد انہیں دوحہ میں ہی سپرد خاک کردیا جائے گا۔