شیعہ قوم کا 1 ربیع الاول کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان
شیعہ نیوز: شیعہ قومی و ملی تنظیمات کے سربراہوں، ذاکرین اور علمائے کرام کی طرف سے مشترکہ طور پر یکم ربیع الاول کو اسلام آباد کی کال دی گئی ہے۔
سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ علماء و قائدین کی مشاورت سے ملت تشیع کے جانب سے متنازع بل کے خلاف 1 ربیع الاول کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان۔
پوری قوم اپنے اپنے انتظامات پر یکم ربیع الاول کو اسلام آباد آئے گی اس وقت تک رہیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء وذاکرین کانفرنس سے خطاب کے دوران چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی سمیت دیگر علماء و ذاکرین کی جانب سے قومی لائحہ عمل اور حتمی اعلان کے مطالبے کیا گیا تھا۔
علامہ سید ساجد نقوی نے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس متنازعہ بل کومنسوخ نا کیئے جانے کی صورت میں پوری قوم کو یکم ربیع الاول بروز اتوار کے دن اسلام آباد میں جمع ہونے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کی دعوت دے دی ہے ۔