دنیا

یورپی پارلیمان کا غزہ میں انسانی بحران کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: کونسل آف یورپ کی پارلیمانی اسمبلی نے ایک تجویز منظور کی جس میں غزہ کی پٹی میں بچوں، خواتین اور قیدیوں کے انسانی بحران کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ "قابض اسرائیل” کی جانب سے 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری نسل کشی کی جنگ میں تباہی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

تجویز پر "غزہ میں بچوں، خواتین اور قیدیوں پر مشتمل انسانی بحران کو فوری طور پر ختم کرنے” کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس پر کونسل آف یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل اسمبلی میں بحث کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کیا ہے؟ کچھ چیدہ چیدہ نکات

ووٹنگ میں 18 ووٹوں کے مقابلے میں 90 ووٹوں کی اکثریت سے اس تجویز کی منظوری دی گئی جب کہ 14 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

تجویز میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے ایک "ناقابل تصور” انسانی بحران کا باعث بنے۔ ایک سال سے زائد عرصے میں غزہ کو طبی اور انسانی ہمدردی کی ضروریات سے محرو م رکھا گیا ہے۔ کونسل نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور علاقے میں انسانی امداد کے لیے تمام سڑکیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ان دی نیئر ایسٹ (انروا) کی خطے میں اپنی ذمہ داریوں کو برارقر ار رکھنے کی ضروررت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button