مشرق وسطی

شہدائے خدمت کی تشییع جنازہ کل صبح خرم آباد میں ہو گی، سربراہ شورائے اسلامی تبلیغات

شیعہ نیوز: صوبہ لرستان کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے سربراہ نے کہا کہ شہدائے خدمت کی تشییع جنازہ کل صبح ساڑھے نو بجے خرم آباد میں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام احمدرضا غلامی نے صدر مملکت اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: صوبے کے انقلابی عوام کی جانب سے شہید صدر اور ساتھیوں کی تشییع جنازہ کل بروز جمعرات صبح 9:00 بجے خرم آباد کے مصلائے الغدیر میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں شہدا کے جنازے میں حماس کے پولٹ بیورو چیف کی شرکت

انہوں نے صوبے کے عام لوگوں کو تشییع جنازہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ لرستان کے عوام کو شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی دینی خدمات دین کا بخوبی ادراک ہے اور وہ کل تشییع جنازہ میں اپنی شاندار شرکت کے ذریعے اس دلخراش واقعے پر افسوس کا اظہار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button