مشرق وسطی

تہران میں شہدا کے جنازے میں حماس کے پولٹ بیورو چیف کی شرکت

شیعہ نیوز: تہران میں شہدا کے جنازے میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی شرکت کی ۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تہران یونیورسٹی میں شہدا کے جنازے کے شرکاء کا اجتماع سے خطاب میں کہا کہ وہ شہداء کے جنازے میں شرکت کے لئے غزہ سے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید صدر رئیسی اور رفقاء کی نماز جنازہ رہبر انقلاب کی اقتداء میں ادا

انھوں نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام اور استقامتی فسطینی محاذ میں شامل تمام گروہوں کی طرف سے شہدا کے جنازے میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام اور استقامتی گروہوں کی جانب سے رہبر انقلاب، حکومت ایران اور ایران کے عوام کو تعزیت ہپیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام بھی اپنے ایرانی بھائیوں کے اس غم میں شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button