پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت کسانوں کے مسائل حل، سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے,علامہ شبیر حسن میثمی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گندم کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں انہیں کسانوں کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں ،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،حکومت کسانوں کے مسائل حل ،سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے ،کسان گندم کی خریداری نہ ہونے پر پریشان ہیں حکومت کی ناقص پالیسی اور گندم کی امدادی قیمت کے کم تعین کی وجہ سے گندم کوئی نہیں خرید رہا،گزشتہ سال 4 ہزار روپے فی من قیمت مقرر ہوئی تھی مگر اب 2700 روپے میں بھی خریدنے کو تیار نہیں۔